میچ سے قبل وسیم اکرم کے قیمتی مشورے شاہین آفریدی کے کام آ گئے

عامر سے کہا کہ لینتھ پر توجہ دیں، شاہین سے کہا کہ وہ ولیمسن کو فلر کرائیں، سابق کپتان


Sports Desk June 27, 2019
عامر سے کہا کہ لینتھ پر توجہ دیں، شاہین سے کہا کہ وہ ولیمسن کو فلر کرائیں، سابق کپتان۔ فوٹو: فائل

نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سے قبل سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم کے قیمتی مشورے شاہین آفریدی کے کام آ گئے۔

وسیم اکرم نے نوجوان پیسر اورمحمد عامر سے بھی کچھ دیر گفتگو کی تھی، جب پوچھا گیا کہ انھوں نے دونوں بولرز کو کیا مشورے دیے تو وسیم اکرم نے بتایاکہ میں نے عامر سے کہا کہ لینتھ پر توجہ دیں، شاہین سے کہا کہ وہ ولیمسن کو فلر کرائیں، میں نے انھیں اپنی لینتھ تبدیل کرنے کو بھی کہا کیونکہ وہ بہت زیادہ شارٹ بولنگ کررہے تھے۔

دریں اثنا وسیم اکرم نے کیوی پیسر ٹرینٹ بولٹ سے بھی کچھ دیر بات چیت کی۔

مقبول خبریں