17 سال کی عمرمیں آدیتہ پنچولی نے زیادتی کا نشانہ بنایا بالی ووڈ اداکارہ

معاملے کی تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے، ممبئی پولیس


ویب ڈیسک June 28, 2019
بھارتی میڈیا پر آدیتیہ پنچولی اور کنگنا رناوت کے درمیان جنگ سے سب واقف ہیں فوٹوفائل

ISLAMABAD: بالی ووڈ اداکارآدیتیہ پنچولی کے خلاف شوبز سے وابستہ اداکارہ نے شکایت درج کرائی ہے کہ پنچولی نے انہیں 17 سال کی عمرمیں زیادتی کی نشانہ بنایا تھا۔

ماضی کے ناموراداکار آدیتیہ پنچولی کے خلاف بالی ووڈ اداکارہ (شناخت ظاہرنہیں کی گئی) نےممبئی کے ورسووا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے جس میں انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ تقریباً 10 برس قبل آدیتیہ پنچولی نے انہیں 17 سال کی عمرمیں نہ صرف گھرمیں قید رکھا بلکہ زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔ اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ جب انہوں نے آدیتیہ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کی تو پولیس نے انہیں صرف وارننگ دے کرچھوڑدیا۔

ممبئی پولیس کا اس معاملے میں کہنا ہے کہ معاملہ 10 سال پرانا ہے لہذٰا انہیں ثبوت اکھٹے کرنے میں مشکل پیش آسکتی ہے لیکن معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا پرآدیتیہ پنچولی اور کنگنا رناوت کے درمیان جنگ سے سب واقف ہیں لہٰذا خیال کیا جارہا ہے کہ پنچولی کے خلاف مقدمہ کنگنا رناوت نے درج کروایا ہے۔

اس سے قبل کنگنا رناوت کا پنچولی پرالزام لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ جب وہ بالی ووڈ میں نئی تھیں توپنچولی نے ان کے ساتھ بہت برا رویہ اختیارکیا تھا اور جب انہوں نے آدیتیہ پنچولی کی بیوی زرینہ وہاب سے مدد مانگنی چاہی توانہوں نے مدد کرنے سے انکار کردیا تھا۔

مقبول خبریں