کوہاٹ میں گھر کی زیرتعمیر ٹنکی گرنے سے 5 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور ایک خاتون شامل ہے، ریسکیو ذرائع


ویب ڈیسک July 05, 2019
جاں افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے، ریسکیوذرائع۔ فوٹوفائل

لاہور: ڈاکٹر بانڈہ میں واقع گھر میں زیر تعمیر ٹنکی گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیو کے مطابق خیبرپختون خوا کے ضلع کوہاٹ کے علاقے ڈاکٹر بانڈہ میں واقع ایک گھرمیں زیر تعمیر ٹنکی گرنے سے 5 افراد جاں بحق جب کہ 2 بچے زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور ایک خاتون شامل ہے، اور تمام کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے، لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کوہاٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

 

مقبول خبریں