سوہا نے لندن میں چیرٹی ڈنر سے ایک لاکھ پاؤنڈ اکٹھے کرلیے

رقم پٹودی ٹرسٹ کے زیر انتظام بھارت میں نابینائوں کے علاج پر خرچ کی جائے گی،اداکارہ


Showbiz Desk September 14, 2013
ڈنر سے ہونے والی رقم پٹوڈی ٹرسٹ کے زرانتظام بھارتی میں نابینائوں کے علاج پر خرچ کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

بھارتی اداکارہ سوہاعلی خان نے لندن میں ہونیوالے چیرٹی ڈنر میں ایک لاکھ پائونڈ اکٹھے کرلیے ۔

ڈنر سے ہونے والی رقم پٹوڈی ٹرسٹ کے زرانتظام بھارتی میں نابینائوں کے علاج پر خرچ کی جائے گی۔



بتایا گیا ہے کہ سابق اداکارہ شرمیلا ٹیگور کی بیٹی اور مرحوم کرکٹر نواب منصور علی خان پٹودی کی بیٹی سوہا علی خان نے اپنی فیملی کے ساتھ شرکت کی سوہا نے ٹویٹرپر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ کتنا اچھا ہے کہ ہم نے ایک لاکھ پائونڈ اکٹھے کرلیے ہیں۔میں اس ڈنر کو کامیاب بنانے لے سلسلہ میں برطانوی رائٹر جیفری آرچر کے تعاون پر انکا شکریہ اداکرتی ہوں۔

مقبول خبریں