- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
سری لنکا کیخلاف سیریز؛ قومی ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا
لاہور: سری لنکا کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ سیریز کیلیے ممکنہ 20کھلاڑیوں کا اعلان پہلے ہی کردیا گیا تھا، ان میں سرفراز احمد (کپتان)، بابراعظم،عابد علی،امام الحق، فخر زمان، احمد شہزاد، آصف علی، حارث سہیل، عمراکمل، محمد رضوان، افتخار احمد ، عماد وسیم، شاداب خان، محمد نواز، وہاب ریاض، محمد عامر،حسن علی،محمد حسنین اور عثمان شنواری کو شامل کیا گیا تھا۔
قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان ہفتہ کو ساڑھے 11 بجے ہوگا، ذرائع کے مطابق انگلینڈ کیخلاف سیریز کے بعد ورلڈکپ سے باہر کئے جانے والے عابد علی کی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی کا امکان روشن ہے، ایک عرصہ سے نظر انداز افتخار احمد کو ایک بار پھر موقع دیا جاسکتا ہے، آسٹریلیا کیخلاف یواے ای میں سیریز کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمد رضوان بھی اسکواڈ میں واپسی کیلیے مضبوط امیدوار ہیں، ان کو بطور اسپیشلسٹ بیٹسمین شامل کیا جائے گا۔
افتخار احمد اور محمد رضوان کو سینئرز محمد حفیظ اور شعیب ملک کی خلا پرکرنے کیلیے شامل کیا جائے گا، پاور ہٹر کی متلاشی قومی ٹیم منیجمنٹ ایک بار عمر اکمل کی جانب دیکھ رہی ہے، ان کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے، مختصر فارمیٹ کے میچز کیلیے احمد شہزاد کا نام بھی زیر غور ہے۔
ون ڈے ٹیم 24 ستمبر کو کراچی روانہ ہوگی جہاں سری لنکا کیخلاف پہلا ایک روزہ میچ 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا، شہر قائد میں مزید 2 میچز کے بعد 3ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 9اکتوبر تک لاہور میں کھیلی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔