بطور سلیکٹر ذمے داری سے الگ ہونا میرا بہترین فیصلہ تھا مائیکل کلارک

رواں برس انگلینڈ میں ایشز سیریز سے قبل بطور سلیکٹر ذمہ داری چھوڑ کر میں نے اچھا کام کیا۔


Sports Desk October 05, 2013
آسٹریلوی ٹیم میں بہت سی چیزیں معیار کے مطابق نہیں تھیں جو ان نتائج کا سبب بنیں۔سابق کپتان۔فوٹو : اے ایف پی/فائل

KARACHI: آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ رواں برس انگلینڈ میں ایشز سیریز سے قبل بطور سلیکٹر ذمہ داری چھوڑ کر میں نے اچھا کام کیا۔

ریٹائرڈ کرکٹر مائیکل ہسی نے رواں برس بھارت میں ٹیسٹ سیریز میں یکسر ناکامی اور پھر انگلینڈ میں شکست کے حوالے سے اپنی کتاب میں انکشاف کیاکہ آسٹریلوی ٹیم میں بہت سی چیزیں معیار کے مطابق نہیں تھیں جو ان نتائج کا سبب بنیں، ہسی کا یہ بھی کہنا تھا کہ کلارک کے دہرے کردار سے بھی ڈریسنگ روم کا ماحول متاثر ہوا تھا، کلارک کی موجودگی میں پلیئرز کھل کر بات نہیں کرپاتے تھے، کپتان نے کہا کہ میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ جب سے میں نے کپتانی سنبھالی اس دوران بطور سلیکٹر ذمے داری سے الگ ہوجانا میرا بہترین فیصلہ تھا۔

مقبول خبریں