بھارتی کرکٹ میں موروثی نظام پرانے ایڈمنسٹریٹرزکے بچے میدان میں آگئے

کئی پرانی ایڈمنسٹریٹرزنے پابندی لگنے کے بعد اپنے بچوں، بھائیوں کو آگے کردیا


Sports Desk October 14, 2019
کئی پرانی ایڈمنسٹریٹرزنے پابندی لگنے کے بعد اپنے بچوں، بھائیوں کو آگے کردیا۔ فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ میں بھی موروثی نظام شروع ہوگیا۔

کئی پرانی ایڈمنسٹریٹرزنے پابندی لگنے کے بعد اپنے بچوں، بھائیوں کو آگے کردیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سالانہ اجلاس عام میں تامل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن کی نمائندگی سابق بی سی سی آئی صدر این سری نواسن کی بیٹی روپا گروناتھ کریں گی، ایک اور بورڈ صدر اور ہماچل پردیش ایسوسی ایشن کے صدر انوراگ ٹھاکر کے بھائی ارون میٹنگ میں شریک ہوں گے۔

اسی طرح وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیٹے جے اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے نمائندے ہو ں گے۔ لودھا اصلاحات کی وجہ سے بورڈ کے پرانے ایڈمنسٹریٹرز این سری نواسن، نرنجن شاہ، انوراگ ٹھاکر، امیت شاہ، پریمل ناتھوانی اور چاریو امین پر پابندی لگ چکی ہے۔

مقبول خبریں