جنوبی افریقی بورڈ کو بھارت کی میزبانی سے بدستور ملینز ڈالر کمائی کا امکان

ٹور خطرات سے دوچار اور جنوبی افریقی بورڈ کے صدر بی سی سی آئی کو منانے بھارت آئے ہوئے ہیں


Sports Desk October 14, 2013
شیڈول بھارت کے خلاف ہوم سیریز کے انعقاد سے ہمیں کافی فائدہ ہوگا،چیف فنانشل آفیسر۔فوٹو: فائل

جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کو بھارت کی میزبانی سے بدستور ملینز ڈالر کمائی کا امکان ہے۔

اسی بنیاد پر سی ایس اے کی مالی پوزیشن کے مستحکم ہونے کے دعوے بھی کیے جارہے ہیں، یہ ٹور خطرات سے دوچار اور جنوبی افریقی بورڈ کے صدر بی سی سی آئی کو منانے بھارت آئے ہوئے ہیں، ادھر بورڈ کے چیف فنانشل آفیسر کا کہنا ہے کہ ہمارے مالی معاملات مضبوط پوزیشن میں ہیں، سال کے اختتام پر شیڈول بھارت کے خلاف ہوم سیریز کے انعقاد سے ہمیں کافی فائدہ ہوگا۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے بھارت کیخلاف ہوم سیریز کے جاری کردہ شیڈول میں 3ٹیسٹ اور7ون ڈے رکھے تھے۔تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس پروگرام کی منظوری نہیں دی تھی، جس کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان یہ مجوزہ دورہ ابھی تک غیر یقینی ہے۔

مقبول خبریں