ادیتی راؤ اور اکشے کمار کی فلم ’’باس‘‘ آج ریلیز ہورہی ہے

فلم 2010 میں ریلیز ہونے والی ملیالم فلم ’’پوکیری راجہ‘‘ کا ری میک ہے۔


Showbiz Desk October 16, 2013
لاطینی امریکا کے 400سینما گھروں میں بھی فلم کی نمائش ہوگی، کہانی اچھی ہے شائقین کو میری اداکاری پسند آئے گی ،ادیتی۔ فوٹو: فائل

فلم ''لندن ،پیرس ،نیویارک '' میں اپنی اداکاری کی دھاک بٹھانے والی اداکارہ ادیتی رائو حیدری اور بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کی ایکشن پیکڈ فلم ''باس'' کے نئے پرومو جاری کر دیے گئے۔

فلم آج عید الاضحیٰ کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی انتھونی ڈی سوز کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 2010 میں ریلیز ہونے والی ملیالم فلم پوکیری راجہ کا ری میک ہے۔اس ایکشن فلم کے پروڈیوسر ایشون وردا ہیں جبکہ اس فلم میں شیو پنڈت،متھن چکرورتی ،ڈینی دینزوگپا ،جانی لیور ،پریکشت شاہانی ،روہت رائے ہیری جوش اور پربھودیوا نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اس فلم میں اکشے کمار اور سوناکشی سنہا کا ایٹم سانگ بھی شامل ہے۔ہنی سنگھ کی آواز میں گائے گئے اس آئٹم سانگ میں اکشے کمار نے خوب ڈانس کیا ہے جبکہ سوناکشی کے جلووں نے چار چاند لگا دیے ہیں۔فلم کی تمام تر عکس بندی ممبئی مین کی گئی ہے۔

میوزک ہنی سنگھ چرنتن بھٹ اور پی اے دیپک نے ترتیپ دیا ہے جبکہ میت براس انجان ،ہنی سنگھ ،وشال ددلانی ،سونونگم ،نکھل ڈیسوزا،سونو کاکر، خوشبو گریوال ،آرجیت سنگھ اور نیتی موہن نے اپنی آواز کا جادو جگایاہے ۔بھارتی میڈیاکے مطابق ابتدا میں فلم ''باس'' کو14اگست کو ریلیز کرنے کا شیڈول دیا گیا تھا مگر بعد میں اس میں تبدیلی کرتے ہوئے اسے 16اکتوبر کر ریلیز کرنے کا اعلان کردیاگیا ۔اطلاعات کے مطابق ادیتی اور اکشے کمار کی اس فلم کو بھارت کے ساتھ ساتھ شمالی امریکا اور اسٹریلیا لاطینی امریکا کے ممالک پانامہ ،پیرو ، ڈنمارک اور فرانس کے چارسو سینما گھروں میں بھی آج ہی نمائش کیلیے پیش کیا جارہا ہے ۔



دوسری طرف فلمی شائقین نے چار ماہ میں فلم باس کا 193 فٹ اور ایک انچ چوڑا جبکہ 180 فٹ اور 2 انچ لمبا دنیا کا سب سے بڑا پوسٹر تیارکیاہے۔ اس پوسٹر نے پاپ دنیا کے بے تاج بادشاہ مائیکل جیکسن کے پوسٹر کا ریکارڈ توڑ کر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام شمار کرلیا،اکشے کمار پوسٹر کا ممبئی کے اندھیری اسپورٹس کمپلیکس میں افتتاح کریں گے۔پوسٹر کے حوالے سے اکشے کاکہناہے میرے لیے یہ کافی عزت کی بات ہے کہ میرے مداحوں نے اتنی محنت کے بعد اتنا بڑا پوسٹر تیار کیا اور اس کیلیے میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

فلم کی ہیروئن ادیتی رائوحیدری کا کہنا ہے کہ فلم ''باس''میری پہلی بڑے پیمانے پر بننے والی مصالہ فلم ہے ۔''مرڈر3'' کے بعد بعد اس فلم نے مجھے انتہائی جذباتی کررکھاہے کیونکہ میں نے اس سے پہلے اس طرح کی فلم میں کام نہیں کیاتھا۔فلم ''باس'' کی کہانی اچھی ہے۔شائقین کو ضرور پسند آئے گی ۔ادکارہ کا کہناہے کہ سین کی ڈیمانڈ کے مطابق پرفارم کرنا فنکار کی زمہ داری ہوتی ہے اورمیںنے اس فلم میں اپنے کردار سے پورا پورا انصاف کیاہے اور اپنا کام ذمہ داری سے نبھانے کی کوشش کی ہے۔اداکارہ کاکہناتھا کہ بالی وڈ میں نئے آنیوالوں کیلیے بہت اچھے مواقع میسر ہیں۔

مقبول خبریں