- منشیات کیخلاف جنگ جیتنے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے،شرجیل میمن
- افغانستان میں شدیدبارش، سیلاب سے 50 افراد جاں بحق
- پہلا ٹی 20: آئرلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
- سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھنے والے جج عدلیہ میں مداخلت کے دعوے پر قائم
- موبائل آپریٹز نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے اور پیغامات بھیجنے پر رضامند
- آئی ایم ایف کا پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف
- اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد منظور
- پنجاب میں تندوری روٹی 25 اور چپاتی کی 15 روپے میں فروخت ہوگی
- لاہور؛ گھر میں گیس دھماکے سے ایک شہری جاں بحق
- جناح ہاؤس لاہور میں قائم کی گئی جناح گیلری کوشہریوں کیلیے کھول دیا گیا
- پیپلزپارٹی کا بجٹ کے بعد بھی وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ
- عوام کے تحفظ میں کوتاہی برتنے والے افسران سے کوئی رعایت نہیں ہوگی، ضیا لانگو
- کرپشن کیسز میں سیاستدانوں کو بڑا ریلیف، نیب کے نئے قواعد و ضوابط تیار
- محکمہ خوراک کے افسران نے بوریوں میں ناقص گندم اور مٹی بھر کر3 ارب کا نقصان پہنچایا، رپورٹ
- اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان بدستور ناقابل شکست، آخری میچ برابر ہوگیا
- کانگریس رہنما کا پاکستان کی حمایت میں بیان وائرل؛ مودی سرکار تلملا گئی
- سردار سلیم حیدر نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا
- خیبرپختونخوا اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی رہائی کیلیے قرارداد منظور
- ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں 8 پیسے، اوپن مارکیٹ میں 14 پیسے مہنگا ہوگیا
- صوبے میں لوڈ شیڈنگ برداشت نہیں، وفاق انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور نہ کرے، وزیراعلیٰ کے پی
انسپکٹر جمشید سیریز کے مصنف اشتیاق احمد کی تیسری برسی
کراچی: ملک کے نامور ادیب، ناول نگار اور جاسوسی ڈراموں کے خالق اشتیاق احمد کو ہم سے بچھڑے تین برس بیت گئے۔
مصنف اشتیاق احمد 5 اگست 1944ء کو بھارتی ریاست پانی پت میں پیدا ہوئے اور قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان جھنگ میں آکر آباد ہوا۔ ان کی پہلی کہانی 1960ء میں ہفت روزہ ’قندیل‘ میں چھپی جس کا عنوان “بڑا قد” تھا جبکہ ان کے پہلے ناول کا نام” پیکٹ کا راز “تھا جو ایک رومانوی ناول تھا اور انھیں اس کا معاوضہ 50 روپے کی صورت میں ملا۔
وہ بچوں سے متعلق رسالوں کے ادیب ہونے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں اور بڑوں میں یکساں مقبول تھے۔ ان کی انسپکٹر جمشید سیریز نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی، محمود ، فاروق ، فرزانہ اور انسپکٹر جمشید کے کردار پڑھنے والوں کے ذہن میں اشتیاق احمد کی یادیں ہمیشہ زندہ ر کھیں گے۔
ان کی انسپکٹر کامران سیریز اور شوکی سیریز کو بھی خاص پذیرائی ملی۔ ان کے تحریر کردہ ناولوں کی مجموعی تعداد 1100 سے بھی زائد ہے جن میں بادلوں کے اس پار، غار کا سمندر، ہزار سال کا آدمی، مجرم کا چہرہ سمیت 800 سے زائد ناول جمشید سیریز پر مبنی ہیں اور ان کے 15 سے زائد ناول ابھی طباعت کے آخری مراحل میں ہیں۔
یاد رہے کہ اشتیاق احمد کراچی میں ہونے والے کتب میلے میں شرکت کے بعد واپس اپنے آبائی شہر جھنگ جانے کے لیے کراچی ایئرپورٹ پر موجود تھے کہ اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکے اور 17 نومبر 2015ء کو ایئرپورٹ پر ہی انتقال کرگئے، ان کی عمر 71 برس تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔