ہماراتھیٹرنئی تاریخ رقم کرے گاڈرامہ نگارانورمقصود

تھیٹرکی پاکستان میں دوبارہ کامیابی دیکھ کرمجھے بہت خوشی ہورہی ہے،ڈرامہ نگار


Showbiz Reporter October 26, 2013
ہرچندسال بعدعوام کے ذہن تبدیل ہوتے ہیں اب لوگ سنجیدہ تھیٹر کو پسند کرنے لگے ہیں۔ فوٹو: فائل

ممتازڈرامہ نگار انور مقصود نے کہاہے کہ تھیٹرکی پاکستان میں دوبارہ کامیابی دیکھ کرمجھے خوشی ہوئی نئے فنکاروں میں لڑکے اورلڑکیاں محنت سے کام کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا انکا کہنا تھا کہ تھیٹرڈرامہ پونے 14 اگست، سوا14 اگست،آنگن ٹیڑھا کو پاکستان کی عوام نے پسندکیااورفنکاروں کے کام کوسراہاایک سوال کے جواب میں انورمقصودکاکہنا تھا کہ ہرچندسال بعدعوام کے ذہن تبدیل ہوتے ہیں اب لوگ سنجیدہ تھیٹر کو پسند کرنے لگے ہیں۔



انھوں نے مزیدکہا کہ یکم دسمبرسے میں آنگن ٹیڑھاکی طرح ڈرامہ سیریل ہاف پلیٹ کوبھی تھیٹرکی شکل میں پیش کررہا ہوں جس کاپہلااسپیل کراچی میں ہوگا اس کے بعد لاہور اور پھراسلام آبادمیں اس کھیل کوپیش کیا جائے گا امید ہے کہ ہماراتھیٹرنئی تاریخ رقم کرے گا۔

مقبول خبریں