اسٹیج ڈراموں میں کام کرکے حوصلہ ملا صنم سعید

پاکستان میں تھیٹر کی ہوا ایک مرتبہ پھرچل پڑی ہے اور لگ فنکاروں کا کام پسند پررہے ہیں


Showbiz Reporter October 28, 2013
اداکارہ صنم سعیدکا کہنا تھا کہ فلم کی بحالی کے معاملے پربھی سنجیدگی سے سوچاجارہاہے جلد اچھارزلٹ دیکھنے میں آئے گا۔ فوٹو: فائل

اداکارہ صنم سعیدنے کہاہے کہ تھیٹرڈراموں میں کام کرکے مجھے حوصلہ ملا پاکستان میں تھیٹر کی ایک مرتبہ پھر ہوا چل پڑی ہے اورہماری عوام فنکاروں کے کام کو پسند کررہی ہے۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں فنکاروں نے اپنے کام سے خودکومنوایا ہے ہماراڈرامہ اب ماضی کے مقابلے میں بہت مضبوط ہوچکا ہے نئے آئیڈیاز کے ساتھ نوجوان آگے آرہے ہیں۔



سال 2010 سے 2012 تک بننے والے متعدد ڈرامے اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے جب کہ گزشتہ سال بھی کچھ ایسے ڈرامے بننے ہیں کہ جنھوں نے پاکستان سمیت جہاں بھی اردوسمجھی اوربولی جاتی ہے وہاں ریٹنگ حاصل کی ہے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ صنم سعیدکا کہنا تھا کہ فلم کی بحالی کے معاملے پربھی سنجیدگی سے سوچاجارہاہے جلد اچھارزلٹ دیکھنے میں آئے گا۔

مقبول خبریں