ثانیہ کی بہن کا اظہرکے بیٹے سے نکاح

انعم مرزا کی یہ دوسری شادی ہے اس سے قبل نومبر 2016 میں اکبر رشید سے ان کی پہلی شادی 2 سال ہی چل سکی تھی


Sports Desk December 14, 2019
انعم مرزا کی یہ دوسری شادی ہے اس سے قبل نومبر 2016 میں اکبر رشید سے ان کی پہلی شادی 2 سال ہی چل سکی تھی فوٹوانٹرنیٹ

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کا نکاح سابق بھارتی کپتان اظہرالدین کے صاحبزادے اسد سے ہوگیا یوں دونوں بہنیں کرکٹر فیملی کا حصہ بن گئیں۔

نکاح میں خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی، ثانیہ کے شوہر شعیب ملک بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں مصروف ہونے کی وجہ سے شادی میں شریک نہیں سکے۔

انعم مرزا کی یہ دوسری شادی ہے اس سے قبل نومبر 2016 میں اکبر رشید سے ان کی پہلی شادی 2 سال ہی چل سکی اور 2018 میں طلاق ہوگئی تھی۔ انعم مرزا پیشے سے فیشن اسٹائلسٹ ہیں۔

مقبول خبریں