پاکستانی اوپنرز نے میچ چھین لیاسری لنکا کا اعتراف

پچ بیٹسمینوں کی جنت نہیں،دونوں نے شاندار بیٹنگ سے ہر حربہ ناکام بنایا،رتنائیکے


Sports Reporter December 22, 2019
پچ بیٹسمینوں کی جنت نہیں،دونوں نے شاندار بیٹنگ سے ہر حربہ ناکام بنایا،رتنائیکے۔ فوٹو : فائل

سری لنکا کے نائب کوچ رمیش رتنائیکے نے تسلیم کیاکہ پاکستانی اوپنرز نے میچ چھین لیا۔

پریس کانفرنس میں رمیش رتنائیکے نے کہا کہ پچ تھوڑی خشک ہوئی،ہیوی رولر بھی چلایا گیا لیکن اس کو اب بھی بیٹسمینوں کی جنت قرار نہیں دیا جاسکتا، اگر ایسا کہا جائے تو پاکستانی اوپنرز سے کریڈٹ چھین لینے والی بات ہوگی، عابد علی اور شان مسعود نے بہترین مہارت دکھائی اور عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، بولرز لائن اور لینتھ پر گیندیں نہیں کرسکے، صرف لاہیرو کمارا نے پلان کے مطابق بولنگ کی، پاکستان فاسٹ بولرز کیلیے مشہور ہے لیکن لاہیرو کی صورت میں سری لنکا کو غیر معمولی ٹیلنٹ ملا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے بولرز کے تھکاوٹ کا شکار ہونا جواز نہیں کہا جا سکتا، میزبان اوپنرز نے میچ تو ہمارے ہاتھوں سے چھین لیا، پھر بھی چوتھے روز پاکستان کو زیادہ رنز بنانے سے روکنے کی کوشش کریں گے،انھوں نے کہا کہ ہفتے کو آخر میں گیند ٹرن ہونے لگی تھی، امید ہے کہ میزبان بیٹسمینوں کو ابتدا میں پریشان کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

ایک سوال پر رتنائیکے نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بہت شاندار رہی تھی، ہمارے پاکستان سے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات ہیں،سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد میں5مرتبہ یہاں آچکا ہوں،بھی پریشانی نہیں ہوئی،آئی لینڈرز نے یہاں آکردوسروں کیلیے مثال چھوڑ دی، بنگلہ دیش کو پیغام نہیں دے سکتا لیکن دیگر ٹیموں کو کھیلنے کے لیے آنا چاہیے۔

 

مقبول خبریں