اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز میں شرکت کیلیے اعصام اور روجرز لندن پہنچ گئے

11 نومبر کو مکمل ہونے والے ایونٹ میں ان کی جوڑی گروپ ’ اے‘ میں شامل ہے


Sports Desk November 04, 2013
ورلڈ ٹور فائنلزمیں شرکت کیلیے لندن پہنچنے پر پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کا اپنے ڈچ پارٹنر جین جولین روجرز کے ہمراہ خصوصی پوز۔ فوٹو: اے ایف پی

لاہور: اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز میں شرکت کیلیے پلیئرز کی لندن آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

پیر سے شروع ہونے والے سیزن کے اختتامی مینز ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈبلز میں پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر جین جولین روجرز کو 5 سیڈنگ دی گئی، 11 نومبر کو مکمل ہونے والے ایونٹ میں ان کی جوڑی گروپ ' اے' میں شامل ہے، جہاں پر ان کا مقابلہ ٹاپ سیڈ امریکا کے برائن برادرز باب اور مائیک کے علاوہ ایوان ڈوڈگ/ مارسیلو میلو اور ماریوسز فرینسٹبرگ اور مارسن میٹکووسکی سے ہونا ہے، تین لیگ میچز کی تکمیل پر ہر گروپ سے دو فاتح ٹیمیں سیمی فائنلز میں رسائی حاصل کرپائیں گی، سنگلز میں راجرفیڈرر اور نووک جوکووک ایک ہی گروپ میں شامل ہیں اور ان کا پہلا ٹاکرا منگل کو ہونا ہے، پیرس ماسٹرز کے سیمی فائنل میں ناکامی کے بعد فیڈرر کی نگاہیں جوکووک سے انتقام لینے پر لگی ہوں گی۔

مقبول خبریں