
جھڈو پولیس نے جھڈو بس اسٹاپ سے عمرکوٹ کے رہائشی دیدار علی خاصخیلی کو کراچی سے مبینہ طورپراغوا کی گئی 13 سالہ شبانہ کے ہمراہ حراست میں لے لیا۔لڑکی کا کہنا تھاکہ وہ کراچی کے علاقے ایوب گوٹھ کی رہائشی ہے اور شادی کی نیت سے دیدارکے ساتھ گھر سے نکلی تھی۔
جھڈوپولیس کے مطابق لڑکی کے والد سے جب رابطہ کیاگیاتواس کاکہناتھاکہ اس کی بیٹی کواغوا کیاگیا ہے جس کامقدمہ انہوں نے 21 دسمبر کو تھانہ سہراب گوٹھ میں درج کرایاتھا۔بعدازاں جھڈو پولیس نے دونوں کو کراچی سے آئی پولیس ٹیم کے حوالے کردیا ۔