
سورج گرہن اس وقت ہوتاہے جب چاند کا ظاہری قطر سورج کی نسبت چھوٹا ہوتاہے جو سورج کی روشنی کو روکتاہے اور سورج کو اینولس (Annulus )رِنگ کی شکل کی طرح دکھاتا ہے، اس ضمن میں جامعہ کراچی کی فلکیاتی رصد گاہ میں سورج گرہن کے مشاہدہ کا انتظام کیاگیا ہے جس کیلیے میڈیا کے نمائندوں، طلبا اور دیگر خواہشمند افراد کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ رصدگاہ پہنچ جائیں۔
ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق سورج گرہن صبح 7 بج کر 35 منٹ پر شروع ہو گا، صبح 8 بج کر 46 منٹ پر عروج پر پہنچے گا اور صبح ساڑھے 10بجے ختم ہوگا، یہ حیرت انگیز نظارہ لگ بھگ 3 گھنٹے جاری رہے گا۔

















