کھیل 13منٹ میں ختم تماشائی راستے سے ہی گھروں کو واپس لوٹ گئے

میچ شروع ہونے سے قبل تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد نیشنل اسٹیڈیم پہنچ چکی تھی۔


Sports Reporter December 24, 2019
میچ شروع ہونے سے قبل تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد نیشنل اسٹیڈیم پہنچ چکی تھی۔ فوٹو: فائل

کراچی ٹیسٹ کے آخری روز کا کھیل 13منٹ میں ختم ہونے پر تماشائی راستے سے ہی گھروں کو واپس لوٹ گئے۔

میچ شروع ہونے سے قبل تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد نیشنل اسٹیڈیم پہنچ چکی تھی لیکن مجموعی دورانیہ 13 منٹ تک محدود رہا، کئی تماشائی راستے سے ہی واپس گھروں کو لوٹ گئے۔

فتح کے بعد میزبان کرکٹرز نے مختلف انکلوژرز کا دورہ کیا، تماشائیوں سے ہاتھ ملائے، آٹوگراف دیے اور سیلفیز بنائیں،کھلاڑیوں نے گراؤنڈ اسٹاف کے پاس جاکر بھی شکریہ ادا کیا، سیکیورٹی اہلکار بھی قومی کرکٹرز کے ساتھ سیلفیز بنواتے رہے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں ہر اسٹینڈ سے عابد، عابدکے نعرے گونجتے رہے

سری لنکا کیخلاف پاکستان کی فتح کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہر اسٹینڈ سے عابد، عابدکے نعرے گونجتے رہے،کوئی میچ کھیلنے کا موقع نہ پانے والے فواد عالم کا بھی تماشائیوں نے خیر مقدم کیا اور ان کے حق میں نعرے بازی بھی کی، تماشائی سرفراز احمد کو واپس لاؤکے نعرے بھی لگاتے رہے۔

 

مقبول خبریں