
ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے پی ٹی آئی رہنما ابرارالحق کی بطورچئیرمین ہلال احمر تعیناتی سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ابرار الحق کی بطورچئیرمین ہلال احمر تعیناتی درست قراردیتے ہوئے انہیں چیئرمین ہلال احمرکے عہدے پربحال کردیا۔
سابق چئیرمین ڈاکٹرسعید الہی نے ابرارالحق کی تعیناتی چیلنج کی تھی جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے ابرارالحق کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا تھا۔