نندی پور پاور پروجیکٹ میں تاخیرسے113ارب کا نقصان ہوا

آئی پی پیز 8487 میگا واٹ بناسکتے ہیں جبکہ 4 نومبر کوصرف 4396 میگا واٹ پیداوار ہوئی.


INP November 07, 2013
آئی پی پیز 8487 میگا واٹ بناسکتے ہیں جبکہ 4 نومبر کوصرف 4396 میگا واٹ پیداوار ہوئی. فوٹو: ایکسپریس

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی وبجلی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں حکام نے انکشاف کیا ہے کہ نندی پور پاور پروجیکٹ میں تاخیر سے 113 ارب کے نقصانات ہوئے ہیں۔

تاخیر کی ذمے دار وزارت قانون وانصاف تھی، 4 ماہ میں گردشی قرضے177 ارب روپے ہوگئے، ماضی میں سرکلر قرضوں کی ادائیگی کیلیے بینکوں سے 239 ارب روپے کے قرضے، 4.2 کی شرح سود پر لیے گئے، آئی پی پیز کی پیداواری صلاحیت8 ہزار467 میگا واٹ ہے جبکہ 4نومبر کو صرف 4 ہزار 396 میگا واٹ بجلی پیدا کی گئی۔

بدھ کو ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر کمیٹی اور سابق وزیر قانون سینیٹر مولانا بخش چانڈیو کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔ اجلاس میں وزارت پانی وبجلی، فنانس ڈویژن ، پلاننگ کمیشن اور نندی پور پاور پروجیکٹ کے حکام نے شرکت کی۔ پلاننگ کمیشن کے حکام نے بتایا کہ منصوبہ وزارت قانون وانصاف میں تاخیر کا شکار ہواجس پر اچانک کنوینر کمیٹی سینیٹر مولا بخش چانڈیو بھڑک اٹھے اور کہا کہ یہ ملکی مفاد کا معاملہ ہے، ملکی وقار اور ہماری پارٹی کی عزت کا سوال ہے، سارا ملبہ قانون و انصاف پر ڈال دیا گیا، پلاننگ ڈویژن کو جو کچھ کہنا ہے لکھ کرد ے۔

مقبول خبریں