برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ بل منظور، یورپی یونین سے اخراج کی راہ ہموار

ویب ڈیسک  جمعرات 9 جنوری 2020
اب برطانیہ کے یورپی یونین سے باہر نکلنے کی راہ ہموار ہوگئی (فوٹو: فائل)

اب برطانیہ کے یورپی یونین سے باہر نکلنے کی راہ ہموار ہوگئی (فوٹو: فائل)

 لندن: برطانیہ میں ارکان پارلیمنٹ نے وزیر اعظم بورس جانسن کی حمایت کرتے ہوئے بریگزٹ بل کثرت رائے سے منظور کرلیا جس کے بعد اب بریگزٹ کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہوگئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج سے متعلق بل ایوان میں پیش کیا گیا۔ ارکان پارلیمنٹ نے وزیرا عظم بورس جانسن کے بل کی حمایت کرتے ہوئے اسے کثرت رائے سے مںظور کرلیا جس کے بعد اب برطانیہ کے یورپی یونین سے باہر نکلنے کی راہ ہموار ہوگئی تاہم برطانوی دارالعوام سے بل کی منظوری کے بعد اب یہ بل ہاؤس آف لارڈز یعنی دار الامرا میں بھیجا جائے گا۔

بریگزٹ بل کی حمایت میں 330 ارکان سامنے آئے جب کہ مخالفت میں 231 ارکان نے رائے دی جس پر اسپیکر نے بل کی منظوری کا اعلان کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔