- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
پاکستان سپر لیگ 5 کا آفیشل گانا تیار
لاہور: پاکستان سپر لیگ 2020ء کا آفیشل گانا ’’تیار ہیں‘‘ 28 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔
پاکستان سپر لیگ 5 کا آفیشل گانا پی ایس ایل کے یوٹیوب چینل پر بھی دیکھا جاسکے گا اور ایونٹ سے قبل جب کہ میچز کے دوران وینیوز پر بھی یہ آفیشل گانا چلایا جائے گا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 5 کے آفیشل گانے میں پاکستان کے معروف راک گلوکار علی عظمت، فوک گلوکار عارف لوہار اور ’’آواز‘‘ بینڈ سے شہرت پانے والے گلوکار ہارون رشید اور مشہور پاپ گلوکار عاصم اظہر نے آواز کا جادو جگایا ہے جب کہ ہدایت کاری معروف موسیقار ذوالفقار جبار خان (زلفی) اور کمال خان (لال کبوتر) نے کی ہے۔
موسیقی میں تُنبا، چمٹا، رباب اور ہارمونیم سمیت کل 22 سازوں کا استعمال کیا گیا ہے، گانے کی آفیشل ویڈیو میں قومی کرکٹ اسٹارز بابراعظم، سرفراز احمد، حسن علی، رومان رئیس، شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی بھی جلوہ گر ہوئے۔
گلوکار علی عظمت نے کہا کہ وہ باصلاحیت فنکاروں کے ہمراہ اس آفیشل گانے کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتے ہیں جب کہ فوک گلوکار عارف لوہارنے کہا کہ یہ یاد گار لمحات انہیں زندگی بھر مسرور رکھیں گے۔
گلوکار ہارون رشید کا کہنا ہے کہ یہ آفیشل گانا اور اس کی ویڈیوحقیقی معنوں میں پوری قوم کو یکجا کرکے بھرپور جوش و خروش کا احساس دلاتی ہے۔
پاپ گلوکار عاصم اظہر نے کہا کہ وہ بھی ہر پاکستانی کی طرح کرکٹ کے ایک مداح ہیں اور وہ پی ایس ایل 5 کے آفیشل گانے کی گلوکاری کرنے کو اپنے لیے ایک یادگار تجربہ سمجھتے ہیں جب کہ موسیقار ذوالفقار جبار خان نے کہا کہ یہ گانا پی ایس ایل کے مکمل ایڈیشن کے ملک میں انعقاد کی تیاری کی عکاسی کرتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔