کوبی برائنٹ کی المناک موت پر نووک جوکووک رو پڑے

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 29 جنوری 2020
برائنٹ اور ان کی بیٹی کی اس طرح موت سے مجھے گہرا صدمہ پہنچا، جوکووک۔ فوٹو: فائل

برائنٹ اور ان کی بیٹی کی اس طرح موت سے مجھے گہرا صدمہ پہنچا، جوکووک۔ فوٹو: فائل

 میلبورن:  سرب ٹینس اسٹار نووک جوکووک سابق باسکٹ بال پلیئر کوبی برائنٹ کی المناک موت پر رو پڑے۔

آسٹریلین اوپن کوارٹر فائنل میں میلوس راؤنک پر کامیابی کے بعد برائنٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ میرا گذشتہ 10 برس سے کوبی برائنٹ کے ساتھ تعلق تھا، جب  مجھے کسی مشورے کی ضرورت ہوتی وہ میرے لیے موجود ہوتے، وہ میرے مینٹوراور دوست تھے، میں ان کی کمی شدت سے محسوس کروں گا، برائنٹ اور ان کی بیٹی کی اس طرح موت سے مجھے گہرا صدمہ پہنچا، یہ کہہ کر جوکووک رو پڑے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔