نیٹو سپلائی روکنے کا اشتہار پیپلز پارٹی نے ایم پی اے کی رکنیت معطل کردی

فخراعظم نے نیٹوسپلائی کے معاملے پر پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی اورنیٹو سپلائی سے متعلق اشتہار دیا


Online/Numainda Express November 21, 2013
پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینزکے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل رضاربانی نے فخراعظم کو7 روزکے اندراظہار وجوہ کے نوٹس کاجواب دینے کو کہاہے۔۔فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی نے خیبرپختونخواکے رکن اسمبلی فخراعظم کی بنیادی رکنیت معطل کردی۔

پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فخراعظم نے نیٹوسپلائی کے معاملے پر پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی اورنیٹو سپلائی سے متعلق اشتہار دیا۔ ادھرپیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز نے خیبرپختونخواسے اپنے رکن صوبائی اسمبلی فخراعظم کی رکنیت اخبارات میں نیٹو سپلائی روٹ کوبلاک کرنے کیلیے اشتہارات دینے پرمعطل کردی کیونکہ یہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے،اظہارِ وجوہ کانوٹس جاری کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینزکے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل رضاربانی نے فخراعظم کو7 روزکے اندراظہار وجوہ کے نوٹس کاجواب دینے کو کہاہے۔

مقبول خبریں