سری لنکن پیسر کولا سوریا دوران فیلڈنگ انجرڈ سنگین انجری سے محفوظ

سری لنکن پیسر ایچینی کولاسوریا کو دوران فیلڈنگ سر پر چوٹ لگ گئی تھی


Sports Desk February 17, 2020
سری لنکن پیسر کولا سوریا دوران فیلڈنگ انجرڈ، سنگین انجری سے محفوظ

ویمنز ٹی 20 سے قبل جنوبی افریقہ کیخلاف پریکٹس میچ میں انجرڈ ہونے والی سری لنکن پیسر ایچینی کولاسوریا سنگین انجری سے بچ نکلیں۔

انھیں دوران فیلڈنگ سر پر چوٹ لگ گئی تھی، سری لنکن ٹیم ترجمان نے مقامی میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ سر پر چوٹ لگ جانے پر اگرچہ ہماری پیسر کو اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا تھا لیکن اسپتال میں ان کے ابتدائی ٹیسٹ کلیئر رہے اور وہ دوپہر میں ایڈیلیڈ میں واقع ٹیم ہوٹل واپس پہنچ گئی ہیں ، کولاسوریا کو یہ چوٹ جنوبی افریقی بیٹسوین شول ٹائرون کا میچ لانگ آن پر تھامنے کے دوران پیش آئی تھی، اس واقعے پر میچ ختم کردیاگیا تھا۔

مقبول خبریں