ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ ٹرافی پر بسمہ سمیت تمام کپتانوں کی نگاہیں مرکوز

ہم درست سوچ کے ساتھ میدان سنبھالیں گے،بسمہ معروف


Sports Desk February 18, 2020
ہم درست سوچ کے ساتھ میدان سنبھالیں گے،بسمہ معروف۔ فوٹو : اے ایف پی

KARACHI: تمام شریک ٹیموں نے ویمنز ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی پر نگاہیں مرکوز کرلیں۔

گذشتہ روز سڈنی میں تمام کپتان آفیشل میڈیا لانچ میں شریک ہوئیں اور میگا ٹرافی کو اپنے ساتھ لے جانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

پاکستان کی بسمہ معروف نے کہاکہ ہم درست سوچ کے ساتھ میدان سنبھالیں گے،کوشش ہوگی کہ آگے بڑھنے کی خاطر اپنے لیے مواقع پیدا کریں، ہم میچ در میچ توجہ دیں گے اور زیادہ دور کی نہیں سوچیں گے۔

واضح رہے کہ ایونٹ کا آغاز جمعے کومیزبان آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میچ سے ہوگا، افتتاحی تقریب میں آسٹریلوی میوزک اسٹار اپنے فن کا مظاہرہ بھی کریں گے۔ فائنل عالمی یوم خواتین کے موقع پر 8 مارچ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر ہوگا۔

مقبول خبریں