آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ خصوصی آسٹریلوی سکہ جاری

ابتدائی طورپر بیس لاکھ کے خصوصی سکے تیار کیے گئے ہیں


Muhammad Yousuf Anjum February 19, 2020
ابتدائی طورپر بیس لاکھ کے خصوصی سکے تیار کیے گئے ہیں

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ پر دو آسٹریلوی ڈالر کا خصوصی سکہ جاری کردیا گیا۔

سکے پر خواتین کرکٹرز کو ایکشن میں دکھایا گیا ہے، ابتدائی طورپر بیس لاکھ کے خصوصی سکے تیار کیے گئے ہیں۔ ایونٹ میں شریک خواتین کرکٹرز نے سکہ جاری کرنے پر بہت خوشی کا اظہارکیا ہے۔



آسٹریلیا میں پہلی بارکسی آسٹریلوی خاتون کرکٹرز کو سکہ پر جگہ دی گئی ہے۔میگا ایونٹ کا آغاز جمعے سے ہورہاہے، پاکستان سمیت دس ممالک کی خؤاتین کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ فائنل ویمن ڈے پر آٹھ مارچ کو میلبورن میں کھیلاجائے گا۔

مقبول خبریں