عدلیہ مخالف تقاریر کا الزاموزیراعظم عمران خان کے خلاف درخواست مسترد

لاہور ہائی کورٹ نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست مسترد کی


ویب ڈیسک February 20, 2020
لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست کو مصدقہ نقول لف نہ کرنے کا اعتراض کیا تھا فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر توہین عدالت کی درخواست مسترد کردی۔

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر اعتراض ختم کرنے اور اسے قابل سماعت قرار دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔

واضح رہے کہ ایڈووکیٹ محمد فیضان نصیر چوہان اور طاہر مقصود بٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیراعظم نے 18 نومبر2019 کی تقریر میں اعلیٰ عدلیہ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی۔ عمران خان کی مذکورہ تقریر توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔ اس لئے عدالت سے قانون کے تقاضے پورے کرتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی جائے۔ رجسٹرار آفس نے درخواست کو مصدقہ نقول لف نہ کرنے کا اعتراض کیا تھا۔

مقبول خبریں