رجب المرجب کا چاند نظر آگیا

ویب ڈیسک  منگل 25 فروری 2020
یکم رجب بدھ 26 فروری اور شب معراج 22 مارچ اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو ہوگی، مفتی منیب الرحمن
(فوٹو : فائل)

یکم رجب بدھ 26 فروری اور شب معراج 22 مارچ اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو ہوگی، مفتی منیب الرحمن (فوٹو : فائل)

کراچی: رجب المرجب کا چاند نظر آگیا، یکم رجب کل بدھ کو جب کہ شب معراج 22 مارچ کو ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قمری کلینڈر کے ساتویں مہینے رجب المرجب کا چاند نظر آگیا ہے جس کے مطابق  کل بدھ کو یکم رجب ہوگی۔

قبل ازیں پیر اور منگل کی درمیانی شب رجب کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی زیرصدارت منعقد ہوا تھا جس میں  اجلاس میں ملک بھرسے چاند کی رویت کی گواہی موصول نہیں ہوئی تھی۔

اجلاس کے بعد چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا تھا کہ یکم رجب بدھ 26 فروری کو اور شب معراج اتوار 22 مارچ یعنی اتوار اور پیر کی درمیانی شب ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔