ریٹائرمنٹ کےبعد دوبارہ ملازمت پر پنشن اور تنخواہ سے متعلق پابندیوں کے نوٹیفکیشن واپس لےلیے گئے

 وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نئے آفس میمورنڈم کے مطابق ان نوٹیفکیشنز کی واپسی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا


ویب ڈیسک December 18, 2025

وفاقی حکومت نے ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ سرکاری ملازمت اختیار کرنے والے افراد کے لیے پنشن اور تنخواہ سے متعلق عائد پابندیوں کے دونوں نوٹیفکیشنز واپس لے لیے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نئے آفس میمورنڈم کے مطابق ان نوٹیفکیشنز کی واپسی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

وزارتِ خزانہ نے 22 اپریل 2025 کو جاری کیا گیا وہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے جس کے تحت دوبارہ سرکاری ملازمت پر پنشن یا تنخواہ میں سے کسی ایک کے انتخاب کو لازم قرار دیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے ذریعے 60 سال کی عمر کے بعد دوبارہ ملازمت اختیار کرنے والے وفاقی پنشنرز پر بیک وقت پنشن اور تنخواہ لینے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

مقبول خبریں