اپوزیشن کاچیف الیکشن کمشنرکیلیے بھگوان داس کے نام پراتفاق کاعندیہ

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بیک ڈور رابطے شروع ،وزیراعظم نے مشاورت شروع کردی


Online November 26, 2013
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قوی امکان ہے کہ رانا بھگوان داس کے نام پراتفاق رائے ہوجائے گا۔فوٹو:فائل

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بیک ڈور رابطے شروع ہوگئے اپوزیشن نے ریٹائرڈ جسٹس رانابھگوان داس کے نام پراتفاق رائے کا عندیہ دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کے حوالے سے وزیراعظم نے رانا بھگوان داس کے نام پرقریبی رابطوں سے مشاورت کی ہے۔



چند روز میں وزیراعظم اپوزیشن لیڈرکوچیف الیکشن کمشنرکے لیے نام بھجوائیں گے اور حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قوی امکان ہے کہ رانا بھگوان داس کے نام پراتفاق رائے ہوجائے گا۔

مقبول خبریں