پی پی کا یوم تاسیس آج منایا جائے گا بلاول بھٹو خطاب کرینگے

طاقت کاسرچشمہ صرف عوام ہیں،پی پی ہمیشہ ڈکٹیٹرشپ کیخلاف رہی ہے،زرداری کاپیغام


Staff Reporter November 30, 2013
طاقت کاسرچشمہ صرف عوام ہیں،پی پی ہمیشہ ڈکٹیٹرشپ کیخلاف رہی ہے،زرداری کاپیغام۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کا47 واں یوم تاسیس آج (ہفتے کو)کراچی سمیت ملک بھرجوش وخروش کے ساتھ منایا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹوزرداری بلاول ہائوس کے قریب گرائونڈمیں پارٹی کے 47ویں یوم تاسیس کی مرکزی تقریب سے خطاب کریںگے۔یوم تاسیس کے حوالے سے ملک بھرمیں ضلعی سطح پرتقریبات کاانعقاد کیاجائے گا۔پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات وقارمہدی کے مطابق پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے پانچ مرکزی تقریبات ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کراچی،حیدرآباد،سکھر،لاڑکانہ اورمیرپورخاص میں ہوں گی جبکہ ضلعی سطح پربھی یوم تاسیس کے حوالے سے تقاریب منعقدکی جائیںگی ۔یوم تاسیس کی تقریبات میں پارٹی کے مرکزی وصوبائی رہنما،ارکان اسمبلی اور کارکنان شرکت کریںگے اوران تقاریب میںکیک کاٹے جائیں گے۔انھوں نے بتایاکہ یوم تاسیس کی تقاریب میں پارٹی کے رہنمااورکارکنان شہیدذوالفقارعلی بھٹو،شہیدبینظیر بھٹواورپارٹی کے شہداکوخراج عقیدت پیش کریںگے۔

دریں اثناسابق صدرآصف زرداری نے یوم تاسیس پراپنے پیغام میں کہاہے کہ جمہوریت ہماری سیاست ہے اورطاقت کاسرچشمہ عوام ہیں،تبدیلی صرف اورصرف ووٹوں کے ذریعے آسکتی ہے نہ کہ گولی کے ذریعے اورکوئی بھی ہم پراپناسیاسی اورنظریاتی ایجنڈاگولی اوربندوق سے کبھی مسلط نہیں کرسکتا۔



پیپلزپارٹی ہمیشہ سول اورملٹری ڈکٹیٹرشپ کیخلاف رہی،دہشتگرداورعسکریت پسند اپنا نظریہ ہم پرطاقت کے زورپرمسلط کرناچاہتے ہیں جوکہ ڈکٹیٹرشپ ہی کی ایک شکل ہے،کارکنان عوام تک پارٹی کاامیدکاپیغام پہنچائیں،وہ کچلے ہوئے غریب اورمظلوم عوام کوبتائیںکہ دہشت گردوں اورعسکریت پسندوںکیخلاف جدوجہدمیں عوام کامیاب ہوںگے اورمستقبل میں ایک روشن صبح عوام کی منتظر ہے۔

دریں اثناپیپلزپارٹی سندھ کے صدراوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علیشاہ نے یوم تاسیس کے پیغام میںکہاہے کہ پیپلز پارٹی کے بانی چئیرمین شہیدذوالفقار علی بھٹو نے1967 میں پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھ کرغریب کسان ،مزدور ہاری کوزبان دی اسے اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنے کا سلیقہ سکھایا اور ایوب آمریت کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے ایوب آمریت کے خلاف تحریک کو پورے ملک کے کونے کونے میں پھیلا کر انہیں( جنرل ایوب) کو اقتدار چھوڑنے پر مجبور کر دیا، 47 سالوں کے دوران جنرل ضیا،جنرل مشرف ڈکٹیٹروں نے جمہوریت پرشب خون مارے،کارکنان پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چئیرمین آصف زرداری کی قیادت پارٹی کا پیغام و نظریہ گھر گھر پہچائیں۔

مقبول خبریں