نما ز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کا پیغام نشر کرنے والا پولیس اہلکار روپڑا

اس پولیس اہلکار کی جانب سے پیغام کی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی


Staff Reporter March 28, 2020
پولیس اہلکار کی جانب سے پیغام کی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی (فوٹو : فائل)

نما ز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کے حکم کے بعد پولیس کنٹرول پر پیغام دینے والا اہلکار پیغام دیتے ہوئے شدت جذبات سے روپڑا۔

ایکسپریس کے مطابق سندھ پولیس کے کنٹرول پر پیغام چلانے والا پولیس اہلکار اس وقت رونے لگا جب وہ کنٹرول پر پیغام چلارہا تھا کہ حکومت کی جانب سے ہدایت کی روشنی میں نماز جمعہ کا اجتماع کہیں نہیں ہوگا، حکم پر عمل درآمد کرایا جائے۔

اس دوران وہ بار بار روتا رہا اور پیغام سننے والے دوسرے پولیس اہلکار کنٹرول پر ہی اس کی ہمت بندھاتے رہے۔ اس پولیس اہلکار کی جانب سے پیغام کی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مقبول خبریں