آئسولیشن میں موجود شان مارش اورڈینیئل ہیوز نے ایوارڈز جیت لیے

شان مارش کو ویسٹرن آسٹریلیا کیلیے عمدہ کھیل پیش کرنے پر لیوری سوویل میڈلز مسلسل دوسرے برس مل گیا


Sports Desk April 06, 2020
اسی طرح ڈینئیل ہیوز کو وکٹوریہ نے بل لاری میڈل سے نوازا: فوٹو: فائل

کورونا وائرس کے سبب آئسولیشن میں موجود آسٹریلوی کرکٹرز شان مارش اور ڈینئیل ہیوز کو ریاستی کرکٹ ایوارڈز کا حقدار قراردے دیاگیا۔

شان مارش کو ویسٹرن آسٹریلیا کیلیے عمدہ کھیل پیش کرنے پر لیوری سوویل میڈلز مسلسل دوسرے برس مل گیا، اسی طرح ڈینئیل ہیوز کو وکٹوریہ نے بل لاری میڈل سے نوازا، نک میڈینسن اور آل راؤنڈر موئسس ہینرکس نے وکٹوریہ سے اعزازات وصول کیے تھے۔18 سالہ اینابیل سدرلینڈ کو وکٹوریہ نے شیرون ٹریڈریا ایوارڈ سے نوازاا۔

مقبول خبریں