پٹھان برادرز نے 10ہزار کلو چاول اور 700 کلو آلو بانٹ دیے

اس مشکل وقت میں ضرورتمندوں کیلیے حکومت کا ہاتھ بٹانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، عرفان اور یوسف


Sports Desk April 07, 2020
اس مشکل وقت میں ضرورتمندوں کیلیے حکومت کا ہاتھ بٹانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، عرفان اور یوسف ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

سابق بھارتی کرکٹرز عرفان اور یوسف پٹھان کی جانب سے کورونا وائرس کے متاثرین کی مدد کا سلسلہ جاری ہے۔

عرفان اور یوسف پٹھان نے 10 ہزار کلوچاول اور 700 کلو آلو ضرورتمندوں میں تقسیم کیے ہیں، اس سے قبل دونوں بھائیوں کی جانب سے فیس ماسک بھی بانٹے گئے تھے۔ عرفان اور یوسف کا کہنا ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں ضرورتمندوں کیلیے حکومت کا ہاتھ بٹانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

یاد رہے کہ بھارت میں مختلف کھلاڑیوں کی جانب سے کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

 

مقبول خبریں