جسم ٹیسٹ کرکٹ کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتامحمد عامر

مزید 6 سال کرکٹ کھیلنے کیلیے طویل فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ ضروری تھی، غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو


Sports Reporter April 18, 2020
تھکاوٹ اور اعصاب پر دبائو محسوس کرنے لگا تھا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر۔ (فوٹو، انٹرنیٹ)

پاکستانی فاسٹ باؤلر محمدعامر نے طویل فارمیٹ میں واپسی کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسم ٹیسٹ کرکٹ کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 5 سال کے وقفے کے بعد کرکٹ میں واپسی آسان نہیں ہوتی۔واپسی کے بعد تینوں فارمیٹ میں مسلسل کھیلنے کی وجہ سے جسم پر بہت زیادہ بوجھ پڑ گیا، تھکاوٹ اور اعصاب پر دبائو محسوس کرنے لگا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مزید 6 سال کرکٹ کھیلنے کیلیے ضروری تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لوں،طویل فارمیٹ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، محدود اوورز کی کرکٹ میں بھرپور کارکردگی کیلیے فٹنس اور فارم برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔

واضح رہے کہ محمد عامر نے جولائی 2009 میں سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے 36 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں 119 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 26 جولائی 2019 کو طویل فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

مقبول خبریں