شعیب سے تنازع رمیزنے ٹویٹ غائب کرنے کے الزام پرغلطی تسلیم کرلی

رمیزراجہ نے شعیب ملک کو مطمئن رہنے کا مشورہ بھی دیدیا


Sports Reporter April 21, 2020
رمیزراجہ نے شعیب ملک کو مطمئن رہنے کا مشورہ بھی دیدیا ۔ فوٹو : فائل

LAHORE ': رمیزراجہ نے ٹویٹ غائب کرنے کے الزام پر اپنی غلطی تسلیم کرلی اور شعیب ملک کو مطمئن رہنے کا مشورہ بھی دیدیا۔

چند روز قبل رمیز راجہ نے سوشل میڈیا پر شعیب ملک اور محمد حفیظ کو ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیا تو شعیب کی طرف سے بھی بھرپور جواب آیا۔

انہوں نے رمیز کو بھی کمنٹری سے اپنے ساتھ ہی ریٹائر ہونے کا مشورہ دیدیا، دونوں کی سوشل میڈیا پر بحث چلتی رہی، اس دوران رمیز راجہ کو غلط فہمی ہوئی اور انہوں نے الزام لگایا کہ شعیب ملک کے موجودہ منیجر عمیم الحق جو کبھی ان کے بھی ایڈوائزر تھے انہوں نے ٹوئٹر سے میرے پیغامات غائب کردیے۔

اب شعیب ملک نے سوشل میڈیا پرکہا ہے کہ رمیز بھائی نہ چاہتے ہوئے بھی میں آپ کی جانب سے ریٹائرمنٹ کی بات گوارا کرلیتا ہوں کیونکہ یہ پروفیشنل معاملہ ہے لیکن ٹویٹ غائب ہونے کو میرے منیجر کیساتھ جوڑنا درست نہیں، یہ ذاتی ساکھ کی بات ہے۔

جواب میں رمیز راجہ نے لکھا کہ عمیم کو کال کرنے سے صورتحال واضح اور معاملہ ختم ہوا، یہ ایک ٹیکنیکل غلطی تھی، مطمئن ہوجاؤ، اب کوئی مسئلہ نہیں۔

مقبول خبریں