پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ساوتھ ایشین گیمز کے میڈلسٹ میں انعامی رقم تقسیم کردی

کھلاڑی ملک کا نام روشن کریں حکومت انہیں مراعات اور انعامات سے نوازے گی، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا


Sports Desk April 24, 2020
کھلاڑی ملک کا نام روشن کریں حکومت انہیں مراعات اور انعامات سے نوازے گی، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے نیپال میں ہونے والی ساوتھ ایشین گیمز کے میڈلسٹ کھلاڑیوں میں انعامی رقم تقسیم کی گئی ہے۔

وزات بین الصوبائی رابطہ کی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اپنے آفس میں ریسلرز اور اسکواش ٹیم کو چیک دیئے، پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ترجمان کے مطابق گولڈ میڈل کے 10 لاکھ، سلور میڈل 5 لاکھ اور برانز میڈلسٹ کو اڑھائی لاکھ روپے دیئے جاتے ہیں۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کی صدر ڈاکٹر فہیدہ مرزا نے یہ انعامی چیک 7 ریسلرز اور 4 اسکواش کھلاڑیوں کو دیئے، اس موقع پر فیڈریشن کے سیکرٹریز بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ یہ کھلاڑی قوم کا قمیتی اثاثہ اور ہماری نوجوان نسل کے ہیروز ہیں، کھلاڑی ملک کا نام روشن کریں حکومت انہیں مراعات اور کیش انعامات سے نوازے گی، حکومت نے کھیلوں کی ترقی اور فلاح بہبود کے لئے پلان تشکیل دے دیا ہے۔

مقبول خبریں