محکمہ موسمیات کی کراچی میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی

ویب ڈیسک  جمعـء 1 مئ 2020
ہیٹ ویو کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سے 42 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو: فائل

ہیٹ ویو کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سے 42 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو: فائل

 کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 5مئی سے 8مئی تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 مئی سے 8 مئی تک ہیٹ ویو برقرار رہنے کاامکان ہے، تین دنوں کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سے 42 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران سمندری ہوائیں دن کے اوقات میں معطل رہے گی جب کہ شہر میں متوازی سمت کی شمال مغربی سمت کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔