نووک جوکووک اسپین میں لاک ڈاؤن قوانین توڑکر ٹینس کھیلنے لگے

ابھی یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ جوکووک کو اس خلاف ورزی پر جرمانے یا پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا یا نہیں۔


Sports Desk May 06, 2020
: ابھی یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ جوکووک کو اس خلاف ورزی پر جرمانے یا پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا یا نہیں۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

سرب ٹینس اسٹار نووک جوکووک نے اسپین میں لاک ڈاؤن قوانین کو توڑ دیا۔

ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ ایک شخص کے ساتھ ٹینس کھیل رہے ہیں، اس کے ساتھ انھوں نے لکھا کہ وہ کلے کورٹ پر دوبارہ کھیل کر کافی خوش ہیں۔ یاد رہے کہ اسپین نے پیر کو لاک ڈاؤن میں تھوڑی نرمی کی تھی مگر اسپورٹس وینیوز بدستور آئندہ ہفتے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ابھی یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ جوکووک کو اس خلاف ورزی پر جرمانے یا پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا یا نہیں۔

مقبول خبریں