مشفیق الرحیم کا بیٹ آفریدی نے 20 ہزار ڈالر کے عوض خرید لیا

یہ رقم وہاں کورونا متاثرین کی امداد پر خرچ ہو گی


Sports Desk May 16, 2020
یہ رقم وہاں کورونا متاثرین کی امداد پر خرچ ہو گی: فوٹو : فائل

بنگلہ دیشی کرکٹر مشفیق الرحیم کا بیٹ سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے 20 ہزار ڈالر کے عوض خرید لیا۔

یہ رقم وہاں کورونا متاثرین کی امداد پر خرچ ہو گی، مشفیق نے اس بیٹ سے 2013 کے گال ٹیسٹ میں سری لنکا کیخلاف ڈبل سنچری بنائی تھی، انھوں نے تعاون پر شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کیا، اس سے قبل جعلی بولیوں کی وجہ سے نیلامی روک دی گئی تھی۔

مقبول خبریں