شاہد آفریدی نے آزاد کشمیر میں گھر بنانے کی خواہش ظاہر کردی

ویب ڈیسک  ہفتہ 16 مئ 2020
شاہد آفریدی راشن تقسیم کرنے کی مہم میں نکھیال سیکٹر گئے تھے

شاہد آفریدی راشن تقسیم کرنے کی مہم میں نکھیال سیکٹر گئے تھے

بوم بوم آفریدی نے آزاد کشمیر میں زمین ملنے پر گھر بنانے کی خواہش کا  اظہار کردیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اپنی این جی او ’شاہد آفریدی فاونڈیشن‘ کی جانب سے راشن تقسیم کرنے کی مہم میں نکھیال سیکٹر آزاد کشمیر پہنچے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں  لوگوں سے بات کرتے ہوئے  شاہد آفریدی نے کہا کہ بڑی بڑی مشکل جگہوں سے ہوتا ہوا یہاں پہنچا ہوں، آپ لوگوں سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہے، اس بار تھوڑا سا راشن لایا ہوں لیکن آتا رہوں گا، کیا پتہ کہ آپ لوگوں نے تھوڑی سی زمین دے دی تو یہاں گھر بھی بنالوں۔ اس موقع پر وہاں پر موجود لوگوں نے آفریدی بھائی زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔