ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر کو تنزلی کا سامنا

ویب ڈیسک  پير 18 مئ 2020
انٹربینک میں  ڈالر کی قیمت 28 پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے بڑھی۔ فوٹو:فائل

انٹربینک میں  ڈالر کی قیمت 28 پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے بڑھی۔ فوٹو:فائل

کراچی: امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیر کے روز بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا، نئی درآمدی لیٹر آف کریڈٹس کھولے جانے اور طلب بڑھنے کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 50 پیسے کے اضافے سے 160 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 28 پیسے کے اضافے سے 160 روپے 37 پیسے پر بند ہوئے۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر20 پیسے کے اضافے سے دوبارہ 161 روپے کی سطح پر بند ہوا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔