ترک صدر کا وزیراعظم کو فون، طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس

ویب ڈیسک  پير 25 مئ 2020
دونوں رہنماؤں نے کورونا وائرس وبا کے خلاف مشترکہ کاوشوں پر بھی اتفاق کیا۔ فوٹو، فائل

دونوں رہنماؤں نے کورونا وائرس وبا کے خلاف مشترکہ کاوشوں پر بھی اتفاق کیا۔ فوٹو، فائل

 اسلام آباد: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے وزیر اعظم پاکستان کو فون کرکے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس اور کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے مل کر اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترک صدر نے وزیر اعظم کو ٹیلی فون کرکے مشکل گھڑی میں ترک عوام کی جانب سے  پاکستان کی مکمل حمایت اور تعاون کے عزم سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کے ساتھ پیش آنے والے حادثے میں جانی نقصان پر بھی اظہار افسوس کیا۔ دونوں رہنماؤں نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے پاکستان اور ترکی کی مشترکہ کاوشوں پر بھی اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیے: ترک صدر کا پاکستانی ہم منصب کو فون، طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار

وزیر اعظم عمران خان نے ترک صدر سے گفتگو میں مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم سے بھی آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں کشمیری دوہرے لاک ڈاون کا شکار ہیں۔ عالمی برادری کو بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تخریب کاری کو مسترد کرنا چاہیے۔

عمران خان نے ترک صدر کو کورونا وائرس کی  انسداد کے لئے کیے گئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیااور وبا کی روک تھام کے لیے ترکی کی جانب سےفراہم کی گئی امداد پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارک باد بھی دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔