روزنامہ ایکسپریس کے اسپورٹس ایڈیٹر سلیم خالق پر تشدد 3 ملزمان گرفتار

بلوچ کالونی ایکسپریس وے کے قریب کار میں سوار 3 ملزمان نے سلیم خالق کو تشدد کا نشانہ بنایا


Staff Reporter December 06, 2013
فیروز آباد پولیس نے ٹیپو سلطان روڈ پر واقع ایک پٹرول پمپ پر چھاپہ مار کر تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔فوٹو:فائل

بلوچ کالونی ایکسپریس وے کے قریب کار میں سوار 3 ملزمان نے روزنامہ ایکسپریس کے ایڈیٹر اسپورٹس سلیم خالق کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انھیں زبردستی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی اور ناکامی پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

ملزمان کی گاڑی نمبر AHA-236 کچھ دور جا کر پنکچر ہوگئی جس کی بعدازاں شناخت ہوگئی اور فوری طور پر مددگار 15 پر اطلاع دی گئی بعدازاں فیروز آباد پولیس نے ٹیپو سلطان روڈ پر واقع ایک پٹرول پمپ پر چھاپہ مار کر تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے کار کو اپنے قبضے میں لے لیا جبکہ زخمی ہونے والے سلیم خالق کو فوری طبی امداد کے لیے نجی اسپتال لیجایا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

مقبول خبریں