حکومت سندھ کا مویشی منڈیوں کی اجازت دینے کا فیصلہ

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 4 جون 2020
ٹاؤن،میونسپل کمیٹی، ڈسٹرکٹ کونسل کی حدود میں منڈیوں کی اجازت ہوگی، اعلامیہ۔ فوٹو: فائل

ٹاؤن،میونسپل کمیٹی، ڈسٹرکٹ کونسل کی حدود میں منڈیوں کی اجازت ہوگی، اعلامیہ۔ فوٹو: فائل

کراچی: حکومت سندھ نے صوبے بھر میں مویشی منڈیوں میں کاروبار کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ کے تمام اضلاع میں بکرا،گائے منڈیوں میں خرید وفروخت کی اجازت دی جائے گی۔ محکمہ بلدیات سندھ کے اعلامیے کے مطابق محکمے نے مویشی منڈیوں کیلیے ایس اوپیز تیار کرلیے ہیں جن کے مطابق تمام ٹاؤن،میونسپل کمیٹیز،ڈسٹرکٹ کونسلز اور میونسپل کارپوریشنز کی حدود میں مویشی منڈیوں میں کاروبار کی اجازت ہوگی۔

ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ مویشی منڈی میں خریداروں کیلیے الگ لین مختص کی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔