بیٹنگ کے بعد اب فیلڈنگ کوچ بھی پاکستانی رکھنے پر اتفاق

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی کے دستخط ہوتے ہی تقرری کا باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا


Sports Reporter June 09, 2020
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی کے دستخط ہوتے ہی تقرری کا باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا (فوٹو : فائل)

بیٹنگ کوچ کے بعد اب فیلڈنگ کوچ بھی پاکستانی ہی رکھنے پر اتفاق ہوگیا، اکیڈمی میں ذمہ داریاں نبھانے والے عبدالمجید اب گرانٹ برینڈن کی جگہ فیلڈنگ کوچ کے طور پر ٹیم کے ساتھ انگلینڈ جائیں گے۔

ایکسپریس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی کے دستخط ہوتے ہی ان کی تقرری کا باقاعدہ اعلان جلد کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نوجوان کوچ عبدالمجید جونیئر، ڈومیسٹک اور ویمن ٹیم کی کوچنگ کا تجربہ رکھتے ہیں، انہیں ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے انگلینڈ روانگی کے لیے گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یونس خان دورہ انگلینڈ کیلیے قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

اطلاعات کے مطابق شعبہ لاجسٹک اب ان کی سفری دستاویزات مکمل کر رہا ہے۔ دوسری جانب سڈنی میں موجود بولنگ کوچ وقار یونس اب براہ راست انگلینڈ میں ہی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

مقبول خبریں