چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ سے قبل اہم مقدمات کے فیصلے متوقع

افتخار چوہدری نے اپنی آخری کازلسٹ جاری کردی،6بینچ 2روزتک سماعت کر یں گے.


News Agencies/Numainda Express December 09, 2013
افتخار چوہدری نے اپنی آخری کازلسٹ جاری کردی،6بینچ 2روزتک سماعت کر یں گے. فوٹو: فائل

چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری آج (پیر سے) شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں صرف 2دن مقدمات کی سماعت کے بعد 11دسمبر کوریٹائر ہوجائیں گے۔

ان کی ریٹائرمنٹ سے قبل اہم ترین مقدمات کے فیصلے متوقع ہیں، چیف جسٹس کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق 2دن مقدمات کی سماعت کے لیے 6بینچ تشکیل دیے گئے ہیں، جاری ہفتے کے باقی دنوںکے لیے کازلسٹ نئے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی جاری کریں گے۔



رواں ہفتے جن اہم مقدمات کی سماعت ہوگی ان میں لاپتہ افراد کیس، آئی جی ایف سی توہین عدالت کیس، 54ارب روپے کے خفیہ فنڈزکا اجرا، منچھر جھیل سے آلودہ پانی کی فراہمی، وکلا ٹارگٹ کیس، سی اے اے ایئرپورٹ تعمیرکیس، قرضے معاف کرنے کے حوالے سے کیس، بلوچستان بد امنی کیس، اراکین پارلیمنٹ کی جعلی ڈگریوںکے مقدمات، سابق وزیر اعظم راجا پرویزاشرف کے دامادکی ورلڈ بینک میںایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پرتعیناتی کیس، ای اوبی آئی میں اربوںروپے کرپشن کاکیس کے علاوہ دیگراہم مقدمات کی سماعت کرے گا۔

مقبول خبریں