کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد جاری رہے گی، شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک  پير 3 اگست 2020
پوری قوم اپنے ان جری سپوتوں کی جوانمردی اوربہادری پرفخرکرتی ہے، وزیرخارجہ

پوری قوم اپنے ان جری سپوتوں کی جوانمردی اوربہادری پرفخرکرتی ہے، وزیرخارجہ

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد جاری رہے گی اورپاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویزخٹک اورمشیرقومی سلامتی معید یوسف نے عسکری حکام کے ہمراہ ایل اوسی سیکٹرچری کوٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پرعسکری حکام بھی وفاقی وزرا کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران عسکری حکام کی طرف سے وزیرخارجہ کو بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیرخارجہ نے لائن آف کنٹرول پرتعینات پاک فوج کے جوانوں کی عظمت، ہمت اورجذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا پوری قوم اپنے ان جری سپوتوں کی جوانمردی اوربہادری پرفخرکرتی ہے، بھارت جو مرضی کر لے، کشمیریوں نے 5 اگست کے اقدام کو مسترد کر دیا ہے، پانچ اگست کے اقدام کوکوئی قبول نہیں کرے گا۔ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد جاری رہے گی، پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔