- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
پاکستانی قوم نے 74 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا
کراچی / لاہور / اسلام آباد: پاکستانی قوم نے 74 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر ہرطرف سبز ہلالی پرچم کی بہار نظر آئی، عمارات، گلیوں اور گھروں کو برقی قمقموں، پرچم اور جھنڈیوں سے سجایا گیا۔ بچے اور بڑے سب ایک رنگ میں رنگے ہوئے نظر آئے۔
صوبائی دارالحکومتوں میں جشن آزادی کا آغاز پروقار تقریب سے کیا گیا۔ پاک فوج کے جوانوں نے 21 توپوں کی سلامی دی۔ انہوں نے اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی کے لئے دعا بھی کی گئی۔
رات بارہ بجتے ہی مختلف شہروں میں آتش بازی شروع ہوئی ساتھ فائرنگ بھی ہوئی جس سے کراچی میں دو درجن افراد زخمی ہوگئے۔
جشن آزادی شروع ہوتے ہی ملک بھر میں نوجوانوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی، سڑکوں پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور رقص کیا۔
لاہور میں مینار پاکستان پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا جسے دیکھنے کے لیے پہلے سے لوگوں کی بڑی تعداد اپنے اہل خانہ کے ساتھ موجود تھی۔ منچلوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور بھنگڑے ڈالے۔
کراچی میں مختلف مقامات پر آتش بازی کی گئی اور قومی ترانے بجائے گئے۔ شہر میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا، نوجوانوں نے سی ویو کا رخ کیا جب کہ جگہ جگہ رک کر رقص کرنا شروع کردیا۔
نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر علی زیدی اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بھی موجود تھے۔ آتش بازی کا اہتمام متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کیا گیا۔ فائیو اسٹار چورنگی پر ہزاروں افراد موجود تھے۔
حیدر آباد میں جگہ جگہ عوامی سطح پر آتش بازی ہوئی اور لوگوں نے ملک و قوم کے حق میں نعرے بلند کیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔